سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان اور ڈی پی او سوات کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کے خصوصی ہدیات پر ڈی ایس پی مٹہ اکبر خان شنواری کے سربراہی مین چپریال تھا نہ کے ایس ایچ او انسپکٹر شہنشاہ خان ، انوسٹی گیشن سٹاف نے سربانڈہ چپریال ڈکیتی کیس کا ڈراپ سین کرلیا ، پانچ ملزمان گرفتار اسلحہ ایمونیشن ، چوری شدہ رقم اور سونا برآمد کرلیا ، تفصیلات کے مطابق مورخہ 14-11-015 کو تھانہ چپریال کے پہاڑی علاقہ سربانڈئی میں رات کے وقت نقاب پوش کسان نے مسماۃ شمائلہ سربانڈہ کے گھر میں با مسلح داخل ہو کر اس کے کے گھر سے 80ہزار ریال سعودی عرب اور نو تولے سونا چوری کر کے ساتھ گھر میں موجود عورتوں پر شدید تشدد کیا تھا ، جس نے تھانہ چپریال میں رپورٹ کرکے مقدمہ درج رجسٹر کرلیا تھا ، ڈی آئی ملاکنڈ اور ڈی پی او سوات کے خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی مٹہ اکبر خان شنواری کے سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چپریال ، انوسٹی گیشن انچارج تھانہ چپریال علی بادشاہ ایس آئی اور اے ایس آئی امجد غفور نے تفتیشن کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ڈکیتی کا ڈراب سین کرلیا اور ڈکیتی میں ملوث پانچ ملزمان حیدر تو تانو بانڈئی ، شہزادہ سربانڈہ ، عقلمند ابوہا ، سلیمان مٹہ اور عمر اوڈیگرام ڈرامائی انداز میں گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف ، دوچارجر ، 58کارتوس ، ایک پستول 9mm ، 25 کارتوس، سونا اور ہزاروں ریال برآمد کرلیا ، جبکہ دو ملزمان جو تاحال گرفتار نہیں ہوئے ہیں ۔ان کے گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور بہت جلد ان کو بھی گرفتار کر لیا جائیگا ، سوات کے سیاسی ، عوامی اور سماجی حلقوں نے چپریال پولیس کے کامیاب کا روائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چپریال پولیس نے ایک دفعہ پھر عوام میں سوات پولیس کا سر فخر سے بلند کر دیا اور عوام کا سوات پولیس پر ایک دفعہ پھر اس بات کے غمازی کرتا ہے کہ سوات لیس شب و روز عوام کے خدمت میں مصروف عمل ہے ۔
2,081 total views, no views today



