کالام، کالام کے سرکاری سکولوں سے اساتذہ غائب، بچوں کا مستقبل تباہ باہر اضلاع کے اساتذہ فرائض نہیں نبھا رہے ہیں، محکمہ تعلیم خاموش۔معلوم ہواہے کہ کالام میں تعلیم کے فروغ کیلئے کسی قسم کی کوشش نہیں ہورہی ہے کالام کے سرکاری سکولوں میں کسی قسم کی پڑھائی نہیں ہور ہی سکولوں میں اساتذہ ہے ہی نہیں سینکڑوں بچے سکول آتے ہیں اور چوکیدار کوسلامی دیکر واپس جاتے ہیں۔
سکولوں کی حالت زار سے انتظامیہ بھی واقف ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایاکہ یہاں تعینات اساتذہ کاتعلق باہراضلاع سے ہے وہ لوگ صرف تنخواہوں کے سلسلہ میں آتے ہیں بچے سکول جاتے ہیں لیکن اساتذہ نہیں ہونے ایسی صورت میں ہرنعرہ جھوٹا دکھائی دے رہاہے۔ انصاف کے علمبرداروں سمیت محکمہ تعلیم اور دیگرذمہ داراساتذہ کوڈیوٹی کاپابند بناکر کام کو تعلیم کے زیور سے منورکرنے میں کرداراداکریں۔
412 total views, no views today


