مینگورہ ، پامیر ہوٹل میں محکمہ بہبود آباد ی کے زیر اہتما’’بچوں کے پیدائش میں وقفہ‘‘ کے حوالے سے ایک روزہ سمینار منعقد ہوا ،بچوں کے پیدائش میں مناسب وقفے سے ماں اور بچے کے صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں ،سمینا ر میں صوبائی وزیر محیب اللہ خان بحثیت مہمان خصوصی شریک تھے
اس کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ ن کے حلقہ PK86 کا سابقہ امیدوار سردار خان ،DMSڈاکٹر شاہ دوران خان ، تنظیم العلماء سوات کے صدر میاں گل باچا ، محکمہ بہبودآباد کا ضلع افیسر فضل علیم ، اسد علی ، عالمگیر خان ، سردار علی خان اور دیگر افراد نے شرکت کی ، سمینار میں مقررین نے ماں اور بچے کے صحت کے حوالے سے گفتگو کیا اور بچوں کے پیدا ئش کے دوران وقفے کے حوالے تفصیل سے بحث کی ، ضلعی آفیسر فضل علیم خان نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
583 total views, no views today


