جنوبی وزیرستان: وانا میں جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن کے سینیٹر مولانا صالح شاہ کے بیٹے شمس الاسلام کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ سینیٹر مولانا صالح شاہ کے بیٹے شمس الاسلام جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا سے ٹانک آرہے تھے کہ نا معلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان کا علاقہ پولیٹیکل انتظامیہ کے زیر اثر آتا ہے اور یہاں پولیس کی عمل داری نہیں ہے تاہم پولیٹکل انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
509 total views, no views today
Comments


