سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)کالج آف گلوبل ٹیکنالوجی کے نام پر الخیر یونیورسٹی کے کیمپس میں شدید بے قاعدگیا ں ، طلباء کو ڈگری کی حصول میں سالوں لگتے ہیں ، فیس وقت پر لی جاتی ہے اور ڈی ایم سیز و ڈگری کیلئے سالوں انتظار کرنا پڑتا ہے ، قیمتی سال ضائع ہورہے ہیں ، گذشتہ روز گلوبل ٹیکنالوجی کالج جو اللہ اکبر کالونی میں واقع ہے اور الخیر یونیورسٹی سے الحاق شدہ ہے کے طلباء نے سوا ت پریس کلب فریاد لیکر آئے ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ چار پانچ ماہ سے ڈی ایم سیز اور ڈگریوں کیلئے خوار ہورہے ہیں لیکن ڈگریاں نہیں مل رہیں، انہوں نے کہا کہ کالج کے فیس وقت پر دیتے ہیں لیکن ڈگری کا مسئلہ حل نہیں ہورہا جس کی وجہ سے قیمتی سال ضائع ہوا ، انہوں نے کہا کہ اس کالج کے ہر طالب علم کے ساتھ کوئی نہ کوئی مسئلہ ہے کبھی کلاس نہیں ہوتی کبھی ٹیچر ز اور اب ڈی ایم سی نہیں مل رہیں ، انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام اس قسم کی کالجوں کو بند کرد یں یا ان کے معاملات درست کرنے کے لئے اقدامات اُٹھائیں۔
1,749 total views, 2 views today