سوات(خورشیدعلی)شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی اور ممبر قومی اسمبلی مسرت احمد زیب نے کہا ہے کہ اسفندیار امیر زیب ایک نڈر بے باک اور مخلص انسان تھے،وہ میرا بیٹا جیسا تھا، انہوں نے سوات کی ترقی کیلئے جو خدمات سرانجام دیئے ان پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں،، مسرت احمد زیب نے کہا کہ شہید اسفندیار امیر زیب ایک نڈر ، بے باک اور سوات کے عوام سے محبت کرنے والے شخص تھے، جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ نہیں کی اور ہر فورم پر سوات کا مقدمہ لڑتا رہا، اسی وجہ سے دہشتگردوں نے ان کی گاڑی کو بم سے اڑا کراس کو بڑے اعزاز سے نوازا، انہوں نے کہا کہ سوات کیلئے ان کے خدمات ہمیشہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اس کی شہادت کے بعد جو خلاء پیدا ہوگیا ہے وہ کبھی بھی پر نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ شہید اسفندیار امیر زیب میرا بیٹے جیسا تھا۔
2,328 total views, 12 views today