سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) سوات پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ کا پہلا اجلاس زیر صدارت چیئرمین شہزاد عالم ہوا ، جس میں گذشتہ روز چند لوگوں کی جانب سے سوات پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ کے انتخابات کے حوالے سے بعض اخبارات میں بیان شائع ہو ا ، جسکی پرزور مذمت کی گئی اور ان کی کابینہ کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا گیا ، اس موقع پر چیئرمین شہزاد عالم اور یونین آف جرنلسٹ کے صدر فضل رحیم خان نے کہا کہ سوات پریس کلب ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے اور اسکے انتخابات 26دسمبر کو آئینی طریقے سے ہوئے ہیں ، جس کی نگرانی الیکشن کمیٹی کے ممبران حضرت بلال ، صلاح الدین خان لالا اور شوکت علی نے کی تھی ، اسکے لئے باقاعدہ شیڈول کا اعلان پہلے سے ہوا تھا ، جس کے لئے باقاعدہ ووٹنگ ہوئی اور ایک آئینی کا بینہ کا قیام عمل لایا گیا ، الیکشن کمیٹی نے با قاعدہ اسکی نوٹیفیکیشن جاری کی ہوئی تھی، اجلاس میں کہا گیا کہ 28دسمبر کو چند اخبارات میں سوات پریس کلب کے نام سے کابینہ کے قیام کا بیان شائع ہوا جو سراسر غیر آئینی اور غیر قانونی ہے لہٰذا ان چند لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ سوات پریس کلب کا نام استعمال کرنے سے گریز کریں اور تین روز کے اندر اندر اسکی تردید بھی کریں ورنہ ان افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی ، اجلاس میں ان لوگوں کو نوٹس جاری کئے جانے کی حمایت اور ان کو پریس کلب آ نے کی ہدایت کی گئی تاکہ پریس کلب کے حوالے سے مل بیٹھ کر بات کی جائے ، اس موقع پر 3روز کے اندر ان سے وضاحت طلب کی گئی اور جواب نہ دینے کی صورت میں انکی ممبر شپ ختم کرنے کی بھی منظوری دی گئی ، اس موقع پر اخباری مالکان سے اپیل کی گئی کہ سوات پریس کلب ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے اورا سکی اپنی بلڈنگ موجود ہے لہٰذا غیر آئینی اور غیر قانونی پریس کلب کی خبریں شائع نہ کریں ، 23 دسمبر کو جنرل کونسل کے اجلاس میں معاہدہ مسترد کرنے اور آئینی طریقے سے انتخابات کرنے کی منظوری دی گئی تھی جس پر ان افرا د کے دستخط بھی موجود ہیں ، مذکورہ غیر آئینی کابینہ کے خلاف عدالت کا دروازہ بھی کٹکٹا نے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
2,101 total views, no views today



