سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود (PSP )کی خصوصی احکامات پر جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل میں ضلعی پولیس کے تعاون سے ایک شاندار پہلا2017کرکٹ ٹورنمنٹ ڈسٹرکٹ پولیس سوات کا انعقاد کیا گیا۔کرکٹ ٹورنمنٹ میں جاوید اقبال شہید پولیس لائن،دفتر ڈی پی او سوات ،کبل سرکل ،ایلیٹ فورس کے علاوہ تمام سرکلز کے ٹیموں نے حصہ لیا ۔ پہلا2017کرکٹ ٹورنمنٹ ڈسٹرکٹ پولیس سوات کا فائینل میچ ایڈیشنل ایس پی خانخیل ٹیم بمقابلہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ہوا جوکہ انتہائی سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ڈی ایس پی ہیڈ کورٹرٹیم نے جیت کرپہلا 2017کرکٹ ٹورنمنٹ کا ٹائیٹل آپنے نام کر لیا۔مہمان خصوصی DPO سوات کیپٹن(ر)واحد محمود (PSP )نے جیتنے والے ٹیم اور رنراپ ٹیم کو انعامات دیتے ہوئے جوانوں کی محنت اور لگن عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نوجوان وطن عزیز کے آنے والے مستقبل کو روشن بنانے میں حیثیت رکھتے ہیں ۔ملک کی بھاگ دوڑ اور ترقی و استحکام ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کے بعد اب آپ لوگوں کے ہاتھوں میں ہے۔وطن عزیز کی ترقی، بقا ،سا لمیت اور تحفظ کی خاطر آپ لوگوں کو دن رات محنت اور آپنی پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ تا کہ ہمارا پیارا ملک اقوام عالم میں ترقی کی دوڑ میں ہر میدان میں آگے ہی آگے بڑھ سکیں ،کھیلوں کود کی مثبت سرگرمیوں سے ہی آپ لوگوں میں برداشت اور صبر کا مادہ پیدا ہوتا ہے ۔ صحت مند سرگرمیوں سے ہی آپ لوگ ایک صحت مند اور مفید شہری بن کر وطن عزیز کے ترقی میں آہم کرداد ادا کر سکتے ہیں۔ موجودہ حالات میں پولیس فورس کو ایک غیر روایتی اور پیچیدہ حالات کا سامنا ہے ۔آپ لوگ آپنی بہترین، پروفیشنل صلاحیتوں اور جزبے کے بدولت ہی ان عصر حاضر کے موجودہ درپیش چیلنجز سے بہ آحسن طریقہ سے عہدہ برآہ ہو سکتے ہو۔
1,534 total views, no views today



