سوات،سیدو شریف کے علاقہ شگئی میں پا ک ارمی کی جانب سے تعمیر کئے گئے پل کا افتتاح اپریشنل کمانڈر ناصر خان نے کیا ،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپریشنل کمانڈر ناصر خان نے کہا کہ پاک ارمی آمن کے بحالی کے ساتھ ساتھ تعمیراتی کاموں میں بڑچڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور پاک ارمی عوام کی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر قسم کی کوشش کررہے ہیں اور ہمارے کوشش ہے
کہ عوام درپیش مسائل و مشکلات کا خاتمہ ہوں ، انہوں نے کہا کہ سوات میں امن وامان بحال ہونے کے بعد اب ہمارے کوشش ہے کہ ترقیاتی کاموں میں پاک ارمی سول انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں تاکہ علاقے سے مسائل کا خاتمہ ہوسکے ، اس موقع پر کرنل وقاص ، انتظامیہ حکامم سمیت عمائدین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے ،عمائدین علاقہ نے پاک آرمی کی جانب سے تعمیر کردہ پل پر انہیں خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ پاک آرمی نے پل تعمیر کرکے ہزاروں لوگوں کے مسائل میں کافی حد تک کمی اجائیگی اور لوگوں کو امدرفت میں آسانی ہوگی۔
348 total views, no views today


