بریکوٹ،اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ سلمان خان لودھی نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچاؤکے لئے ہمیں مسلسل آگہی مہم اور حفاظتی اقدامات کو جاری رکھنا ہو گا اور صفائی کے امور کو خصوصی توجہ دینا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈینگی آگہی اور پولی تھین پلاسٹک بیگ کے خلاف مہم کے بارے میں ایک منعقدہ واک میں بریکوٹ چوک میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئی کیااس موقع پر سی ایم او بریکوٹ فضل ربی خان،ٹریڈ یونین
کے صدر معراج الدین کے علاوہ سماجی حلقوں اور میڈیا کے نمائیدوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،تاجروں اور سول سوسائیٹی کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ سلمان خان لودھی نے اس بات پر زور دیا کہ سے ڈینگی کے خاتمہ کیلئے ہمیں مستعد رہنا ہو گاہمیں میڈیا اور لوکل سیمنار کے ذریعے دیہاتوں اور شہروں میں انسداد ڈینگی مہم کو زیادہ سے زیادہ چلانا ہوگا، تاکہ عوام الناس میں اس حوالے سے زیادہ شعور بیدار ہواور ڈینگی سے بچاو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے عوام الناس کو آگاہ کیا جائے۔ بازار میں واک کے دوران اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ سلمان خان لودھی اور سی ایم فضل ربی خان نے دوکانداروں اور پبلک میں ڈینگی آگہی
کے حوالے سے پمپلیٹ اور کپڑے کے بیگ تقسیم کئے ۔اس موقع پر سی ایم او بریکوٹ فضل ربی خان نے کہا کہ ہم دیہاتی کمیٹیوں کے ذریعے اس مشن کو یقینی بنائیں گے، انسداد ڈینگی کے حوالہ سے تحصیل بریکوٹ بھر میں مختلف جگہوں پر کیمپ منعقد ہوں گے۔ لوگوں میں مذید پمفلٹ بھی تقسیم کئے جائیں گے اور سپرے بھی کیا جائے گا۔ عوام الناس میں احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے شعور بیدار کیا جائیگا۔سی ایم او نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ مل کر قومی جذبہ کے ساتھ اس کو جہاد سمجھ کر ڈینگی وائرس کا قلع قمع کرنا ہے۔ اور اس موذی وائرس کو پورے ضلع سوات سے مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔
354 total views, no views today


