سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)متحدہ مزدور یونین ٹی ایم اے مینگورہ کے سنیٹری ورکروں اور ٹیوب ویل اپریٹروں نے واسا ء کمپنی کے خلا ف تخواہوں کے بند ش اور یونین کے ساتھ معاہدہ کرنے کے وجہ آج مکمل ہڑتال کیا اور ڈی سی آفس تک احتجاجی مارچ اور مظاہرہ کیا ، جس کی قیادت چیئرمین ڈاکٹر خالد محمود ، صدر بخت کرم ، سینئر نائب صدر محمد نواز نے کی ، احتجاجی مظاہرین سے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل بابوزئی شہا ب محمد خان نے مذاکرات کیا جس میں تنخواہوں کے بند ش اور یونین کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے بحث مباحثہ کیا ، مظاہرین نے اے سی سوات پر واضح کیا ہے کہ ہمارے ملازمین قانون اور رولز ریگولیشن کے تحت صبح سے لیکر دوپہر تک اپنے اپنے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں مگر ماہانہ پورا ہونے کے باوجود واساء کے سی او ہمارے ساتھ تنخواہوں کے حوالے ٹال مٹول کرنا انتہائی ظالمانہ اقدام قرار دیا ہے ، آج ٹی ایم او تحصیل بابوزئی نے باقاعدہ طور ایک لیٹر اور7767163 روپے کا چیک واسا ء کمپنی کو بھیجا تھا مگر سی او نے قصداً آمدن واپس کرکے ملازمین کو احتجاج پر مجبور کیا ، مقررین نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی شہاب محمد خان نے واضح کیا کہ آج سے ملازمین کے تمام تنخواہیں ریلز ہوچکے ہیں اور آئندہ واساء بورڈ کے سامنے یونین کا معاہدہ رکھ کر جس پر بحث کی جائیگی ، یونین کے عہدیداروں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ اگر کمپنی ہمارے ساتھ معاہدہ کریں تو ہمارے تمام مسائل حل ہوں گے ،ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے اور ملازمین کو ہر قسم کے سہولیات مہیاکیا جائے ، بعد میں احتجاجی مظاہرہ پر امن ختم ہوا ۔
1,000 total views, no views today
Comments



