مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام)سیدوشریف کے علاقہ کوہستان گٹ کے رہائشی کونسلر محمد پرویز نے کونسلرعمراخان ،محمدرفیق،سید غواث اوردیگر ساتھیوں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ علاقہ کوہستان گٹ ریاستی دورمیں بادشاہ صاحب نے ہمارے بزرگوں کو دیا تھا جہاں پر اس وقت مختلف اقوام آباد ہیں ،انہوں نے کہاکہ یہاں کی زمین صوبائی لینڈکمیشن کی ہے مگر بدقسمتی سے یہاں پر لینڈ مافیا متحرک ہے جوغیرقانونی طریقے سے صوبائی لینڈکمیشن سمیت لوگوں کی زمینیں فروخت کررہے ہیں،اس مافیا نے ہماری زمینوں پر بھی قبضہ جمارکھا ہے اورجب بھی ہم اپنے حق کیلئے آوازاٹھاتے ہیں تو لینڈمافیا ہمارے خلاف چھوٹے مقدمات در ج کراتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ لینڈمافیا نے قبرستانوں اوردیگر اراضی پر بھی قبضہ جمارکھا ہے اس مافیا کوکمیٹی کی جانب سے کئی بارنوٹس بھی جاری ہوچکے ہیں مگر اس کے باوجود بھی مافیا اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں،انہوں نے کہاکہ لینڈمافیا میں افتخار،اعجاز،نعیم اقبال،الطاف حسین ،نواب علی ،قیوم،سلیمان،زیارت گل،رحیم خان وغیرہ شامل ہیں جنہوں نے علاقے کے لوگوں کا جینا حرام کررکھاہے ،انہوں نے صوبائی حکومت ،نیب اوردیگر اعلیٰ حکام سے اس سلسلے میں فوری تحقیقات کرنے اور لینڈمافیا کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
1,492 total views, no views today



