میلبورن: آسٹریلیا کیخلاف انڈر19 کرکٹ سیریز میں 1-0 کی ناقابل شکست برتری کے بعد پاکستان کا پلڑا بھاری ہوگیا۔آسٹریلیا کی انڈر19ٹیم کیخلاف تین میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستانی الیون نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میزبان سائیڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اوورز میں تمام وکٹیں کھوکر235رنز اسکور بورڈ پر جمع کیے۔
اوپنرز کیمرون گرین اورمیتھیو اسپورز ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے، گرین 37 گیندوں پر 12رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، اسپورز نے 4 گیندوں کا سامنا کیا لیکن انھیں کھاتہ کھولنے کا موقع میسر نہیں آسکا، وہ محمد موسی کی گیند پر سلیمان شفقت کا کیچ بنے، جیک وائٹ نے 27اور میکنزی ہاروی نے22رنز بناکر ٹیم کو کچھ سکون کا سانس فراہم کیا، تاہم وائٹ محمد طحہ کی عمدہ فیلڈنگ کے سبب رن آؤٹ ہوگئے۔
1,735 total views, no views today



