کبل(تحصیل رپورٹر ) پہلا گلونو شاہ سپر لیگ اختتام پذیر،فائنل میں سوات فالکنز نے سوات پینترز کو شکست دے کر ونر ٹرافی اپنے نام کرلی،مین آف دی میچ اور مین آف دی ٹورنامنٹ عنایت اللہ قرار،جے یو آئی رہنما نے انعامات تقسیم کئے تفصیلات کے مطابق گالوچ خوڑ گرانڈ پر منعقدہ لیگ سسٹم پر کھیلے گئے پہلے گلونو شاہ سپر لیگ کا فائنل سوات فالکنز گلونو شاہ اور سوات پینترز غاخی بانڈئی کے مابین کھیلا گیا میچ شروع ہوا تو سوات فالکنز نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10میں 6وکٹ کے نقصان پر 87رنز بنائے جس کے جواب میں سوات پینترز کی ٹیم 10اوورز میں 6وکٹ کے نقصان پر 60رنز بنا سکی بہترین کارکردگی پر عنایت اللہ کو مین آف دی میچ اور مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز دیا گیا اس موقع پر پروقار تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی جمعیت علماء اسلام تحصیل کبل کے فنانس سکریٹری رفیق احمد عربی تھے جبکہ یوسی توتانوبانڈئی کے سرپرست اعلی مولوی عطا ء اللہ،ویلج کونسل توتانوبانڈء ون کے امیر جمیل احمد سعدی اورمولانا جہانگیر بھی موجود تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف گیسٹ اور دیگر مقررین نے ونر ٹیم کو مبارکباد اور رنر اپ ٹیم کو مزید محنت کی تلقین کی انہوں نے کہا کہ کھیل کھود صحت مند معاشرے کے دلیل ہوتے ہیں البتہ کھیل کھود کے ساتھ ساتھ کھلاڑی دین کی سربلندی کے لئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں اور کھیل کھود کے دوران نماز سمیت دیگر دینی امور کی پابندی کا خیال رکیں کیونکہ اسلام کی سربلندی دین و دنیا میں کامیابی کا واحد ذریعہ ہے انہوں نے یقین دلایا کہ جے یو آئی علاقے میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا کر پر امن اور صحت مند معاشرے کے قیام کو یقینی بنائے گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹورنامنٹ ارگنائزر اعجاز خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کامیاب سپر لیگ کے انعقاد پر عثمان کارپوریشن توتانوبانڈئی سمیت سوات رینٹ سٹور سمئی کے تعاون کو بے حد سراہا آخر میں چیف گیسٹ اور دیگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
1,446 total views, 2 views today