سوات (سوات نیوزڈاٹ کام ) پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب تنظیم کا پہلی بار بڑی شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، شمولیتی تقریب میں بیس سے زائد افراد نے مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی ، اس موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب تنظیم کے معصوم جان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے لیڈر نواز شریف اور انجینئر آمیر مقام پر فخر محسوس کرتے ہیں ، آمیر مقام نے خیبر پختونخوا کے عوام اور بیرون ممالک رہائش پذیر پاکستانیوں کے مسائل کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک مضبوط قوت بن چکا ہے ، سعودی عرب سے دوسری پارٹیوں کا خاتمہ کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن ) نے ہمیشہ غریب عوام کی فلاح وبہود کے لئے آواز اٹھائی ہے ۔ تقریب سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنان معصوم جان ، غلام نبی ،شیر افضل خان ،بخت جان ، بہادر خان ، دلشاد ، نسیم خان ،رحمت اللہ اور دیگر نے بھی خطا ب کیا ۔ شمولیتی تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں اور کارکنوں نے نئی شامل ہونے والوں کو پارٹی کے ٹوپیاں پہنا دی اور ان کو مبارکباد بھی دی۔
1,464 total views, 2 views today