سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) سوات پریس کلب کے ممبران کو جاری کئے گئے تمام بینک چیکس منسوخ کردئے گئے، حضرت بلال کی سربراہی میں رحمت علی خان، ناصر عالم، پرویز عالم پاپا اور عصمت علی پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی ،گزشتہ روز سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے کابینہ کا اجلاس زیر صدارت شہزاد عالم منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوات پریس کلب اور یونین آ ف جرنلسٹس کے ممبران کو جو چیک جاری کئے گئے ہیں وہ سب منسوخ کردئے جائیں ، اس وجہ سے تمام ممبران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ ان تمام بینک چیکس کو فوری طورپر سیکرٹری پریس کلب محبوب علی کے پاس جمع کرائیں ۔اس حوالے سے اگر کسی کو کوئی اعتراض ہو تو وہ 3 دن کے اندر اندر مقررشدہ کمیٹی کے پاس اپنی شکایت تحریری طورپر جمع کریں ۔
1,570 total views, 2 views today