پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور آئی ڈی پیز کے انتظامات پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان اور دیگر جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں شمالی وزیرستان میں آپریشن سے متاثرہ آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال کا جائزہ لیا گیا
اس دوران پارلیمانی رہنماؤں کی جانب سے صوبائی حکومت کو اے پی سی بلانے کی تجویز دی گئی جس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے اور آئی ڈی پیز سے متعلق امور پر تجاویز لینے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے شمالی وزیرستان آپریشن سے متاثرہ افراد کو صوبے کے اسکولوں میں ٹھہرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی آئی ڈی پیز کی رہائش کے لئے انتظامات کیے جارہے ہیں۔
414 total views, no views today


