مینگورہ، ڈیڈک چیئرمین سوات ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ دریائے سوات کے بہاؤ میں اضافے سے ہونے والے ممکنہ نقصانات سے بچنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اُٹھائے جائینگے اور اس سلسلے میں کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات میں طغیانی آنے کے بعد ضلعی حکام کو حفاظتی اقدامات کے حوالے ہدایات دینے کے بعد میڈیا
سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دریائے سوات کے کناروں پر قریبی آبادی ، باغات ، فصلوں اور عوامی املاک کو دریا برد ہونے سے بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا ہے ، حفاظتی پشتوں پر کام تیز کردیا گیا ہے ، تاکہ دریائے سوات میں آنے والی طغیانی سے عوامی املاک محفوظ ہو سکیں۔
348 total views, no views today
Comments


