سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) پیسکو کی مجوزہ نجکاری اور عدم بھرتیوں کے خلاف آج پورے سوات میں مکمل قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاج ہوگا ، پیسکو سوات ڈویژن کے چیئرمین رفیع اللہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ پیسکو ملازمین کم تعداد اور وسائل کے باوجود سوات سمیت پورے ڈویژن کے صارفین کو سہولیات فراہم کررہی ہے لیکن اس کے باوجود ملازمین شدید مشکلات سے دوچار ہے اور اب پیسکو کی نجکاری کی جاری ہے جبکہ پیسکو میں بھرتیوں پر مکمل پابندی عائد ہے اور ایچ ایچ یو الاؤنس بھی نہیں دیا جارہا ہے جس کے خلاف پورے ملک کی طرح آج ضلع بھر میں مکمل قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاج ہوگا اور مظاہرہ بھی کیا جائیگا ۔
1,402 total views, 2 views today
Comments