سوات،افاق ارگنائزیشن کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ایوارڈ ز کا انعقاد ، سوات تعلیمی بور ڈز میں پوزیشن لینے والے طلباء وطالبات کو ٹیلنٹ ایوارڈز دیئے گئے ، ٹیلنٹ ایوارڈ سیدو شریف میں واقع پی ٹی ڈی سی ہوٹل میں دیئے گئے ، اس موقع پر پوزیشن لینے والے طلباء وطالبات، ان کے والدین افاق ارگنائزیشن کے عہدیدار ، کنٹرول اف امتحانات سوات بورڈ اور ڈی ای او ایجوکیشن نے شرکت کی
،ا س موقع پر کنٹرولر امتحانات سوات بورڈ سید شہاب الدین ، افاق کے جنرل منیجر امیرزیب ، ریجنل ہیڈ ماجہد علی ، منیجر ٹریننگ برہان الدین اور ایجوکیشن افیسر ذوالفقار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے حصول کیلئے طلباء وطالبات کو بھر پور محنت کرنا ہوگی تاکہ یہ نسل اگے جاکر پاکستان اور اس قوم کی بہتری کیلئے کام کرسکیں، سیدشہاب الدین نے کہا کہ سوات بورڈ انتہائی ایمانداری کیساتھ پرچوں کی تیاری ، امتحانات اور مارکنگ کرتی ہے ، کسی بھی سٹوڈنٹس کیساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی یہی وجہ ہے کہ ایک پوزیشن پر دو اور تین تین طلباء نے بھی کامیابی حاصل کی ہے، انہوں نے ٹیلنٹ ایوارڈ کے انعقاد پر افاق ارگنائزیشن کے کاوش کو سراہا ، اس موقع پر طلباء ، طالبات اور ان کے والدین نے بھی خطاب کیا ، انہوں نے کہا کہ افاق کی حوصلہ افزائی کرنے پر انکے شکرگزار ہے انہوں نے طلباء وطالبات پر زور دیا کہ وہ محنت کرے ، اپنے والدین اور اساتذہ کی دعائیں لیں اور ان کا ادب واحترام کرے تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ دنیاوی اور اخروی امتحان میں شاندار کامیا بی حاصل کرے گی ، اخر میں کنٹڑولرامتحانات سید شہاب الدین افاق جنرل منیجر امیر زیب ریجنل ہیڈ ماجد علی ، منیجر ٹریننگ برہان الدین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیر ذوالفقار نے پوزیشن لینے والے طلباء وطالبات میں ایوارڈز تقسیم کئے ۔
361 total views, no views today


