شانگلہ، گذشہ پندرہ سال سے زیر تعمیر بشام الپوری کی عدم تعمیر کے خلاف ایکشن کمیٹی شانگلہ ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے وکلا ء اور غو ربند ایکشن کمیٹی کے عہدید اران نے الپوری میں نماز جمعہ کے بعد زبرداست احتجاج مظاہر ہ کیا اور منتخب نمائندوں کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مظاہرین سے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن اور شانگلہ ایکشن کمیٹی کے چےئرمین محمد نعیم خان ایڈو کیٹ ، مظہر خان ایڈو کیٹ، شمس الرحمن، موسی خان اور دیگر نے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ بشام الپوری روڈ پر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے اور مقامی منتخب نمائندے اور این ایچ اے اس کرپشن میں براہ راست ملوث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تین ارب روپے کی خطیر رقم سے صرف 32کلو میٹر روڈ بھی تعمیر نہ ہو سکا اور تمام رقم وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی جیب میں چلے گئے ہیں انہوں نے نیب سے اس روڈ ہر خر چ ہو نے والی رقم کی تحقیقا ت کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ شانگلہ کے منتخب نمائندے ٹھیکیدارا ن بن گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اگر روڈ کی تعمیر پر جلد ازجلد کام شروع نہ ہوا تو ہم شاہر اہ قراقرم پر شدید احتجاج پر مجبور ہو جا ئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سیا سی لیڈران ووٹ لے کر غائب ہو جا تے ہیں شانگلہ کے عوام ان سے سوال کر تے ہیں کہ اگر وہ شانگلہ کے عوام کی خد مت نہیں کر سکتے تو مستعفی ہو جا ئیں۔
409 total views, no views today


