مینگورہ، واپڈا ہائیڈرو سی بی اے لیبر یونین انتخابات میں ظفر علی ناز ، محمد اقبال گروپ نے میدان مار لیا ، مر کزی قائدین کے ہدایات کے مطابق بروز جمعہ بتاریخ 20جنوری2014 کو پورے صوبہ کے پی کے کیطرح پیسکو سب ڈویژن مینگورہ سوات میں بھی الیکشن کا انعقاد کیا گیا تھا ، جسمیں دو روایتی مخالف دھڑوں ظفر علی ناز، محمد اقبال گروپ اور عبدالحق ،
اعظم گروپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع تھا ، جسمیں واپڈا ملازمین کی بھر پور تعاؤن اور کوششوں سے ظفر علی ناز ، محمد اقبال گروپ نے میدا مارکر ہائیڈوسی بی اے لیبر یونین کا الیکشن بھاری اکثریت سے جیت لیا ، جسمیں آئندہ دوسال کے لئے چیئرمین ظفر علی ناز ، سیکرٹری محمد اقبال خان ، ڈپٹی چیئرمین محمد کریم خان ، وائس چیئرمین بخت رحمان اور ڈپٹی سیکٹری افتخار احمد کو منتخب کیا گیا ، جبکہ اسی گروپ سے ، عمر علی باچا پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکا ہے ، اس موقع پر ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ظفر علی ناز ، محمد اقبال ، عمرعلی باچا اور دیگر نومنتخب ساتھیوں نے واپڈا کے تمام ملازمین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ملازمین نے ہم پر جس غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا ، ان شاللہ ہم اس پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے ، اور واپڈا ملازمین کی تمام مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
458 total views, no views today


