مینگورہ،سوات پریس کلب کے صحافیوں نے پلے کارڈاوربینرزاٹھاکراے آروائی نیوزچینل پرلگائی گئی پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر مظاہرین کا کہناتھا کہ حکومت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے میڈیاکو نشانہ بنارہی ہے اور حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،انہوں نے کہاکہ مذکورہ چینل نے ہروقت اورہر دورمیں مظلوم عوام کی آوازکو ایوانوں تک پہنچانے
میں اہم کرداراداکیاہے جس وجہ سے عوام اس چینل کوبڑی قدرکی نگاہ سے دیکھ رہی ہیں اس پرپابند ی لگانادراصل عوام کی آوازکو دبانے کی ایک ناکام کوشش ہے،انہوں نے کہاکہ پیمراایک کٹھ پتلی بن چکی ہے جس کے خودساختہ فیصلوں سے میڈیاکی آزادی سلب ہونے کاخدشہ ہے حکومت کو چاہئے تھاکہ وہ پیمراجیسے بے لگام گھوڑے کو قابوکرنے کاانتظام کرتی مگر افسوس کہ حکومت ایساکرنے کی بجائے پیمراکا ساتھ دے رہی ہے،انہوں نے کہاکہ اے آر وائی پر پابند کسی بھی صورت قبول نہیں بلکہ اس سے پابندی اٹھانے تک احتجاج جاری رکھیں گے،مظاہرہ کی قیادت سوات پریس کلب کے چیئرمین رشیداقبال اورچیف آرگنائزرغلام فاروق کررہے تھے جبکہ مظاہرہ میں پریس کلب اوریونین آف جرنلسٹس کے تمام عہدیداروں اورممبران نے بھی شرکت کی،اس موقع پرمظاہرین نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں جبکہ اے آر وائی نیوزچینل کے بیوروچیف اورسوات یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدرشہزادعالم،کیمرہ مین مرادعلی باچااورکمپیوٹراپریٹرحسین علی نے منہ پراحتجاجاََ تالے لگا رکھے تھے۔
370 total views, 2 views today