سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود(PSP )کی جانب سے منشیات کے خاتمے اور نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے پاک صاف ماحول فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کے احکامات کی روشنی میں منشیات کے سمگلروں اور موت کے سوداگروں کیخلاف وسیع پیمانے پر کاروائیوں میں ڈی پی او سوات کو انٹیلی جنس بنیاد پر اطلاع ملی کہ گوڑہ میں مکان کے اندر دیسی شراب تیار ہورہے ہیں ۔جس پر ڈی ایس پی مٹہ نے ارکوٹ پولیس کے ہمرا ہ مکان پر چھاپہ مار کر 3 ٹپکے ،19بوتل (110 )لیٹردیسی شراب برآمدکی ۔جبکہ ملزم وحید اللہ ولد قاضی سکنہ گوڑہ مٹہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔
1,658 total views, no views today
Comments



