کبل(سوات نیوزڈاٹ کام) تحصیل کبل گاؤں ٹیغک میں مزدور کنویں میں گر کر جاں بحق،توتانوبانڈئی میں سپردخاک،علاقے میں سوگ کا سماں تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کبل یوسی توتانوباندئی کے گاؤں ٹیغک میں حضرت علی سکنہ سرسینئی حال توتانوبانڈئی سوفٹ زیر تعمیر کنویں میں گر کر جاں بحق ہوگیا بتایا جاتا ہے کہ مرحوم اپنے ساتھی کے ہمراہ محمد شیر علی خان سکنہ ٹیغک کے لئے کنواں کھود رہے تھے کہ صبح کام شروع کرتے وقت پاؤں پھسلنے سے اچانک کنویں میں گر گیا جس کو فوری طور پر نکالا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا مرحوم کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے توتانوبانڈئی حاجی بابا قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا اس غریب شخص کے اچانک موت پر پورا علاقہ سوگوار رہا مرحوم عثمان ہینڈی کرافٹ دوکاندار کے بہنوئی تھے ۔
1,216 total views, no views today


