مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام)چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے تمام اداروں کو غیر سیاسی اور کرپشن سے پاک کر دیا ہے اب میرٹ کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا۔ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہورہا ہے ترقیاتی کاموں میں نہ کوئی کرپشن ہے اور نہ کسی قسم کی رشوت ہے۔یہ گفتگو انہوں نے گزشتہ روز شگئی اور چیل شگئی رابطہ پل کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر ناظم حیدر علی، علاقے کے کونسلرز ، پی ٹی آئی کے ورکرز اور عوام کے کثیر تعداد موجود تھے ۔چیئرمین ڈیڈک نے کہا کہ بیوٹیفیکیشن آف ڈویثرنل ھیڈکوارٹر کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جو بہت جلد تکمیل تک پہنچ جائے گے۔فضل حکیم خان نے کہا کہ شگئی اور چیل شگئی کے خوڑ کے حفاظتی پشتوں کی تعمیرپر کروڑوں روپے خرچ کرچکے ہیں اور انشاء اللہ شگئی اور چیل شگئی رابطہ پل بھی جلد تعمیر ہوجائے گا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کر دی کہ کسی کو کرپشن کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اورر اگر کسی محکمہ کا کوئی اہلکار غفلت یا کرپشن میں ملوث پایا گیا تو محکمہ کے بے داغ افسران کے تعاون سے اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں ترقیاتی کام کارکنوں اور عوام کی مشاورت سے تکمیل تک پہنچائے جائیں گے۔ہمیشہ حق وصداقت کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی حق وصداقت کا ساتھ دیتے رہیں گے
942 total views, no views today



