سوات، مدین کے سیاحتی مقام چیل میں سیاحوں سے غنڈہ ٹیکس وصول کرنیوالے پولیس اہلکار کی پٹائی کردی ،مقامی لوگوں نے پولیس کے کپڑے پھاڑدئیے ،دیگر پولیس کے مداخلت پر مذکورہ پولیس کے جان بچ گئی،مدین کی نواحی علاقہ چیل جہاں پر مقامی سیاحوں کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر حصوں سے بڑی تعداد میں سیاح سیر کیلئے اتے ہیں
جہاں گزشتہ روز مدین پولیس اسٹیشن کے ظفرنامی پولیس کانسٹیبل نے سیر کیلئے ائے ہوئے مہمانوں کو بلاوجہ تنگ کرنے کے ساتھ ساتھ مہمانوں سے زبردستی غنڈہ ٹیکس وصول کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا جس پر مقامی لوگوں نے پولیس اہلکار کو کئی دفعہ منع کیااور علاقہ کو بدنام نہ کرنے کی اپیل کی ،لیکن پھر بھی پولیس اپنے کرتو تو سے باز نہ آیا جس پر علاقہ کے عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور پولیس اہلکار پر برس پڑا اور شدید پٹائی کے بعد انکے کپڑے بھی پھاڑ دئیے گئی بعدازاں ایس ایچ او مدین نے حالت کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے معاملہ رفع دفع کردیا۔علاقہ کے عوام نے پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے علاقہ میں سیاحوں کے ساتھ ایسے واقعات کا رونما ہونا بدنامی کا سبب بن رہاہے لہذہ پولیس کو عوام کے ساتھ بہتر رویہ رکھنے کی تلقین اور مذکورہ اہلکار کو یہاں سے برخاست کریں۔۔
388 total views, no views today


