مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام )ال کلاس فور ملازمین ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری عبدالروف اور مٹہ تحصیل کے صدر فضل مالک نے کہا ہے کہ ال کلاس فور ملازمین کے وہ منتخب نمائندے ہے اور انکے صوبائی صدر اکبر خان مہمند ہے ایک دوسرے بندے افسر خان کو ضلع سوات میں وقت سے پہلے کلاس فور ملازمین کے الیکشن کی اختیار نہیں موجودہ کلاس فور ملازمین کے منتخب نمائندوں کے ایک سال چھ ماہ وقت باقی ہے وقت سے پہلے الیکشن غیر قانونی اور خود ساختہ ہے ہم عدالت جایئنگے ضلعی صدر سید خطاب نے جو بھی فیصلہ کیا ضلع سوات کے تمام کلاس فور ملازمین لبیک کہہ کر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹہ پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کلاس فور ملازمین کے دیگر عہدیدار نیک زادہ عمر سید حمید اللہ شیرین سمیع اللہ طالعمند باچا وس خان عنایت الرحمان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک خود ساختہ طور پر ایک شخص مسمی افسر خان نے ضلع سوات میں کلاس فور ملازمین کے الیکشن کے قبل از وقت کرانے کا شوشا شروع کیا ہے جو ال کلاس فور ملازمین ضلع سوات سختی سے مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ال کلاس فور ملازمین کا ضلعی تنظیم ایک منتخب تنطیم ہے اور عبدالعزز شاھین نے الیکشن کراکے اس کابینہ کو یہ وقت دیا ہے جو ابھی بھی ایک سال اور چھ ماہ باقی ہے انہوں نے کہا کہ انکے ضلعی صدر سید خطاب اور صوبائی صدر اکبر خان مہمند ہے اور ضلع سوات میں الیکشن کرانا انکا کام ہے انہوں نے کہا کہ وہ قبل از وقت الیکشن کو مسترد کرتے ہیں اور اگر کسی نے اس غیر قانونی الیکشن کرانے کی کوشش کی تو وہ عدالت جاکر کسی بھی احتجاج کرنے سے دریغ نہیں کرینگے
1,459 total views, 2 views today