سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) صوبائی پولیس سربراہ صلاح الدین خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں جاری مہم کے دوران ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحدمحمود(PSP )کی جانب سے سوات کے علاقہ مینگورہ میں عوام الناس کو درپیش کسی بھی قسم کی قانونی و اخلاقی مدد ان کے مسئلے مسائل کے فوری اور بروقت حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔علاقہ مشران و معززین شرکاء نے مہمان خصوصی کا پرجوش استقبال کیا۔ کھلی کچہری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے DPO کیپٹن(ر)واحد محمود(PSP ) نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد معاشرئے کے غریب اور مظلوم عوام الناس کو بروقت انصاف کی فراہمی مہیا کرنا ہے ۔عوام الناس اپنے اجتماعی ،ذاتی یا عوامی مفاد عامہ کی کسی بھی قسم کے اطلاع کے بارئے میں ہمیں آگاہ کر سکتے ہیں ضلعی پولیس سربراہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے عوام کو پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کرنی ہوگی اور اپنے علاقے میں کسی بھی مشکوک شخص کو دیکھ کر متعلقہ پولیس کو فوری طور پر اطلاع دے انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن آپریشن میں عوام اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ علاقے میں جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ہو جائے۔صوبائی پولیس سربراہ صلاح الدین خان کی خصوصی کوششوں سے پولیس کے نظام میں (PAS )پولیس ایکسزسروس کے نظام کا اجراء ہو چکا ہے ۔تمام صوبائی پولیس اس نظام کے چین آف کمان سے منسلک ہوچکی ہے۔عوام الناس اپنے کسی بھی قسم کے مسائل کو بزریعہ SMS یا واٹس ایپ اس نمبر ۔0346-1119304پر بھیج سکتے ہیں ۔آپ کی جانب سے اطلاع پر فوری اور بروقت کاروائی ہوگی۔اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔عوام الناس کے ذاتی مسائل کی صورت میں ان کے نام اور نمبر پر فوری طور پر متعلقہ افسران 24 گھنٹے کے اندر اندر ان کیساتھ رابطہ کر یں گے۔اور مسئلے کے فوری حل کے واسطے تمام کاوشیں بروئے کار لائے گے۔ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود(PSP )نے عوام الناس کو درپیش مسئلے مسائل سے آگاہی حاصل کی اور فوری طور پر ان کے حل کے لیے احکامات صادر کئے۔اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ واحدمحمودنے کہا کہ خیبر پختونخواء کے غیور اور باشعور عوام قابل فخر ہے جنہوں نے ہمیشہ آپنے معاشرئے کے امن و امان اور بہتری کے لیے سوچااور اس پر عمل کر کے دکھایا۔
1,648 total views, 2 views today