سوات ( وقار احمد سواتی سے ) کوزہ بانڈی میں چوری کی واردات پر قابو نہ پاسکا ،چوروں نے ایک ہی رات چار دکانوں کو توڑ ڈال دیں ، ایک لاکھ سے زائد کا سامان چوری ہوگئی علاقے کے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا،رپورٹ کے مطابق سوات کے پولیس اسٹیشن کانجو کے احاطے میں واقع علاقہ کوزہ بانڈی میں گزشتہ رات چار دکانوں سے چوری ہوئی جس میں چوروں نے ایک لاکھ سے زائد کا سامان چوری کردیا ، کوزہ بانڈئی میں چوری کے واقعات گزشتہ دو مہینے سے جاری ہے جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور علاقے کے بلدیاتی ممبران ،سیاسی افراد سمیت عوام نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات واحد محمود سے مطالبہ کردیا کہ وہ فوری طور پر چوری کی واردات کا نوٹس لیں اور عوام کو حفاظت فراہم کردیں ۔
2,098 total views, no views today
Comments



