سوات (سوات نیو ز ڈاٹ کام ) جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کے رہنما نیروز میاں نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے دینی جماعتیں آئندہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کریگی ، ضلع سوات بھر میں شمولیتوں کا سلسلہ زور وشور سے جاری ہے ، متحدہ مجلس عمل کا کوئی بھی مقابلہ نہیں کرسکتی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز روزنامہ چاند سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سوات جمعیت علماء اسلام کا گڑھ بن چکا ہے ، دینی جماعتوں کا کوئی بھی مقابلہ نہیں کرسکتے اور آئندہ عام انتخابات میں متحدہ مجلس کے امیدوار کامیابی حاصل کریگی ، انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں آئندہ انتخابات کے لئے بھرپور تیاریاں جاری ہے اور ضلع سوات بھر میں متحدہ مجلس عمل کلین سویپ کریں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام میں ضلع بھر کے سطح پر شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
1,210 total views, 2 views today