پروفیسر محمد غفار خان نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی کا راز تعلیم میں پوشیدہ ہے، تعلیمی پسماندگی کو ختم کرنے کے لئے تعلیمی اداروں کو آگے آنا ہوگا تاکہ عام لوگوں کو علم کی روشنی پہنچ سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرفضا ء مقام فضاگٹ میں واقع دی سوات فروبل سکول اینڈ کالج میں منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیف اللہ ، اکمل خان ، فرہان ، دائم حسین اور غلام فاروق نے بھی خطاب کیا جبکہ سکول کے ڈائریکٹر محمد علی نے سکول کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی روشنی ڈالی ، پروفیسر محمد غفار خان نے کہا کہ سکول کی کارکردگی انتہائی تسلی بخش ہے جبکہ اس میں مزید بہتری لانا ہوگی
تاکہ مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کیا جاسکے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں قوموں کی ترقی کا راز صرف اور صرف تعلیم میں پوشیدہ ہے اس لئے دنیا میں ان قوموں اور ممالک نے ترقی کی ہے جنہوں نے تعلیم پر توجہ دی ہے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ سیمنار کا موضوع ہے ہمیں اپنی قوم کے مستقبل کو کس طرف لے جانا چاہئے ، یہ ان طلباء پر چھوڑنا چاہئے کہ وہ سائنس یا آرٹس میں جانا چاہتے ہیں ان کے لئے راستے کھلنے چاہیں، اس موقع پر دی سوات فروبل سکول اینڈ کالج کے ڈائریکٹر محمد علی نے کہا کہ میٹرک پاس طلبہ جن کے اچھے نمبر ز آئے ہیں انہیں سکول کی طرف سے تمام فیسیز میں 50% رعایت دی جائیگی تاکہ ہونہار طلباء کی حوصلہ افزائی ہوسکے، ہمارامقصد پیسہ کمانا نہیں بلکہ تعلیم عام کرنا ہے اور انتہائی کم فیسوں میں عام لوگوں کو تعلیم کا موقع فراہم کررہے ہیں اور اس مقصد کے لئے اس سیمنارکا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پروفیسر ز ، طلباء ، والدین اور مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کر کے پیش کردہ تجاویزات پر تبادلہ اور گفتگو کی
393 total views, no views today


