بریکوٹ ،سجاد خان خٹک کاعوامی نیشنل پارٹی جدہ کے عہدیدران کے اعزاز میں عشائیہ۔جس میں عوامی نیشنل پارٹی جدہ کے صدر نوشیروان خٹک ،سینئرنائب صدر فخرعالم یوسفزئی ،جوائنٹ سیکرٹری نواز یوسفزئی ،پریس سیکرٹری فضل مومند،ثقافت کے سیکرٹری مجاہد سیلاب،اور مجلس عاملہ کے چیرمین سربلند خان نے شرکت کی ۔اس موقع پر سجاد خان خٹک
نے عوامی نیشنل پارٹی جدہ میں تنظیم سازی مکمل ہونے پر نئی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پارٹی عہدیدران نے ہماری دعوت کو قبول کرتے ہوئے یہاں تشریف لائیں ۔انھوں نے پارٹی کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر اے این اپی جدہ کے صدر نوشیروان خٹک نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے گزشتہ انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کو شکست ہوئی تھی لیکن سیاست میں جیت عوامی نیشنل پارٹی کی تھی ،اس کی زندہ مثال موجود ہ حکومت کی ناکام سیاست ہے ۔عوامی نیشنل پارٹی جدہ کے سینئرنائب صدر فخرعالم یوسفزئی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ باچاخان اور ولی خان کے افکارونظریات کو عام لوگوں تک پہنچانا ہے ،مجاہد سیلاب نے بھی باچا خان بابا کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس کی زندگی پر غزل گائی ،جس پر حاضرین محفل سے خوب داد وصول کی ۔مجلس عاملہ کے چیرمین سربلند خان نے سجادخان اور دیگر کا شکریہ ادا کیا ۔عثمان گل خٹک نے تقریب کے فرائض سرانجام دی اورعوامی نیشل پارٹی کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی ۔
عوامی نیشنل پارٹی جدہ کے جنرل سیکرٹری عثمان گل خٹک نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پولیس کی پُرتشدد کاروائی قابل مذمت ہیں ،انھوں نے لاہور میں ہونے والے پی ٹی ائے کے کارکنوں پر پولیس کے فائرنگ کسی بڑی سانحہ سے کم نہیں ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور وفاقی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ جلد ازجلد ان پولیس کے خلاف کاروائی کریں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہیں ،اور احتجاج سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہیں ،اس کو ریاستی دہشتگردی سے پاک کرنا حکومت کو زیب نہیں دیتا ۔اس پُرتشدد واقعات میں ملوث افراد کو بے نقاب کیا جائے ۔عوامی نیشنل پارٹی لاہور میں ہونے والے واقع کی تحقیقات کی مطالبہ کرتے ہیں ،اس طرح کے واقعات رونما ہونے سے پا ک فوج کے دہشتگردوں کے خلاف اپریشن پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔
432 total views, no views today


