سوات،صوبہ خیبرپختونخوا کے ماربلز فیکٹری مالکان اور ایسوسی ایشن نے بجلی کی قیمت میں اضافہ مسترد کردیا ، فیصلہ فوری طورپر واپس لینے کامطالبہ ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ محنت کشوں کی معاشی قتل قرار دیدیا ، سوات میں اوور لوڈ فیڈر پر کام تیز کرنے اور جلد مکمل کرنے کا بھی مطالبہ کیاگیا کسی کو کاروبار تباہ کرنے اور معاشی قتل کی اجازت نہیں دی جائیگی
حکومت فوری طورپر ہمارے مطالبات سنجیدگی سے حل کرنے پر غور کرے ، بصورت دیگر ہزاروں مزدورسڑکوں پر نکل آنے پر مجبور ہونگے ، تفصیلات کے مطابق صوبہ پختونخوا میں ماربلز فیکٹری مالکان اور اس کاروبار سے وابستہ افراد کی فعال یونین مائنز اینڈ ماربلز انڈسٹری ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن سمیڈا کا ایک اہم اجلاس کانجو میں بسم اللہ ماربلز فیکٹری میں زیر صدارت آل سوات ماربلز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی فضل منان منعقد ہوا ، جس میں صوبہ بھر سے تعلق رکھنے والے تنظیم کے عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی ، اجلا سمیں صوبائی چےئرمین سجاد خان ، جنرل سیکرٹری اصغر خان اور سینئر نائب صدر مراد خان ، ملاکنڈ ڈویژن کے صدر گل روز خان ، جہانگیرہ ماربلز ایسوسی ایشن کے صدر میاں فضیلت شاہ ، رسالپور کے صدر آفتاب خان سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ، اجلاس میں تنظیمی امور کے علاوہ دیگر مسائل اور مشکلات پر بحث کی گئی اجلاس میں حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ مسترد کرتے ہوئے اسے معاشی قتل قرار دیا ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیاجائے ، اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیاگیا تو ہم بھرپور احتجاج کریں گے اجلا س میں مطالبہ کیاگیا کہ حکومت نے بونیر میں ماربلز سٹیٹ کی جو منظوری دی ہے اس کو فوری طور پر عملی جامہ پہنایاجائے اجلاس میں چیف پیسکو سے یہ بھی مطالبہ کیاگیا کہ سوات میں اوور فیڈر ز مینگورہ نمبر ٹو اور کبل نمبر ٹو پر کام جلد ازجلد مکمل کیاجائے اجلاس میں صوبائی وزیر معدنیات کے خفیہ دورہ کی شدید مذمت کی گئی اور کہاگیا کہ اس دورے کے موقع پر مشران کو اعتماد میں نہیں لیاگیا اجلاس میں اس عزم کااعادہ کیا کہ ماربلز انڈسٹریز کی فعالیت کیلئے بھرپور کوشش کریں گے اور کسی کو اس صنعت کو تباہی کی اجازت نہیں دیں گے۔
441 total views, no views today


