سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات کے سیاسی وسماجی شخصیت سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ کا ہائی کمشنرآف کینیڈا کیساتھ اہم ملاقات، سوا ت میں خواتین کو تعلیم اور صحت کے حوالے سے درپیش مشکلات پر بات چیت، ہائی کمشنر کوسوات کا دورہ کرنے کی دعوت ، تفصیلات کے مطابق سوات کے سیاسی وسماجی شخصیت سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے اسلام اباد میں کینیڈا کے ہائی کمشنر ہیری کالرڈہوڈ کیساتھ ملاقات کی، انہوں نے سوات میں خواتین کو درپیش مسائل خصوصا صحت اور تعلیم پر ان کیساتھ تفصیلی بحث بھی کیا، اوران کو سوات انے کی دعوت بھی دیدی ، اس موقع پر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے میڈیا کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کی حکومت کا پاکستان کے ساتھ اچھے اور دیرینہ تعلقات ہے وہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں کام بھی کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملاقات کا مقصد سوات میں خواتین کو صحت اور تعلیم میں جو مشکلات درپیش ہیں ان کو کم کرنے کیلئے یہ ملاقات کی گئی اور ان مسائل پر ہائی کمشنر کیساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، انہوں نے تعاون کا بھی یقین دہانی کرائی ہے۔
1,518 total views, 2 views today