سوات،مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں میں مسلسل کرفیو کے باعث علاقہ کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، گزشتہ رات تین بجے لگنے والا کرفیو مسلسل جاری رہا، غیر اعلانیہ کرفیو کی وجہ سے محلہ رحمان آباد، یوسف آباد، عثمان آباد، طاہر آباد ، بھٹی ، مرغزار ٹاؤن میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، دکانیں بند ہونے کی وجہ سے گھروں میں کربلا جیسا سماں تھا، نہ پانی اور نہ خوراک ،
شدید گرمی اور بجلی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بچوں بوڑھوں کا برا حال تھا، کرفیو میں نرمی نہ ہونے کی وجہ سے ٹیوب ویل بھی چالو نہ ہوسکے ، اورلوگ ایک بوتل پانی کیلئے ایکدوسرے کے گھروں کو جانے پر مجبور تھے، اسی طرح ان علاقوں کے اکثر مسجدوں میں نماز بھی نہ پڑھائی جاسکے،
465 total views, no views today
Comments


