سوات،سوات کے مرکزی شہرمینگورہ کے مختلف علاقوں میں رات تین بجے شروع ہونے والا سرچ اپریشن دن بھر جاری رہا، سیکورٹی فورسز نے شہری علاقوں عثمان آباد، طاہر آباد، رحمان آباد، بھٹی ، یخ کوہے سمیت دیگر اس پاس محلوں میں رات کے وقت کرفیو نافذ کردی تھی، ان تمام علاقوں کے گلی کوچوں میں فورسز کے جوان اور سپیشل پولیس فورس کے اہلکار تعینات کئے گئے تھے،
جبکہ ان علاقوں کا گشت بھی فورسز اور پولیس کے افیسرز کررہے تھے، کرفیوکے دوران سیکورٹی فورسز نے گھر گھر تلاشی لی ، جن گھروں کی وہ تلاشی لیتے رہے ان پر اپنا مخصوص نشان لگا دیتے تھے جبکہ گھروں میں موجود لوگوں سے شناختی کارڈ ز لیکر ان ڈیٹا جمع کیا گیا ، ان گھروں سے اسلحہ بھی فورسز نے اپنے قبضہ میں لے لیا،جس میں زیادہ تعدادتیس بور،بتیس بور، پستول کی تھی ۔ غیر اعلانیہ کرفیو کے بارے میں پاک فوج کے ائی ایس پی آر سے بار بار رابطے کی کوشش کی گئی لیکن پہلے ان کا نمبر بند ارہا تھا پھر وہ جب آن ہوا تو وہ اٹھانہیں رہے تھے۔دن بھر جاری رہنے والے اس سرچ اپریشن میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔
492 total views, no views today


