سلام آباد: چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے شوگر ملز غیر قانونی لگائی ہیں تو اٹھانی پڑیں گی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں شریف خاندان کی شوگر ملز کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کسانوں کے کیس میں فریق بننے کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق ہیں اور لاہور ہائی کورٹ میں درخواست گزار کسانوں کو سنے بغیر فیصلہ ہوا۔ عدالت عظمیٰ نے بند شوگر ملوں کو چلانے کے لیے حکم امتناعی دینے سے انکار کردیا۔اس موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ معاملہ شوگر ملز منتقلی کا ہے تاہم کسانوں کا نقصان نہیں ہونے دیں گے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا مقدمات کے دوران یہ کاروبار بند ہے تو شریف خاندان کے وکیل نے جواب دیا کہ کاروبار بھی بند ہے اور عدالت نے 3 ماہ میں منتقلی کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر ملز غیرقانونی لگائی گئی ہیں تو اٹھانی پڑیں گی۔
1,300 total views, no views today



