مٹہ(سوات نیوزڈاٹ کام )پاکستان تحریک انصاف نے جو ترقیاتی کام کی ہیں وہ پچھلے 65 سال میں نہیں ہوئے۔ سابقہ صدر یوسی برتھانہ حبیب خان برتھانہ نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے میں کسی بھی حکومت نے توجہ نہیں دی 2013 سے پاکستان کے تحریک انصاف حکومت اور صوبائی وزیر محمود خان نے تمام مسائل کا ازلہ اپنی دور اقتدار میں کردیا۔ صوبائی وزیر نے مٹہ تافاضل بانڈی روڈ بنایا جس پر اہل علاقہ کو شدید مشکلات درپیش تھے انہوں نے روڈ بنا کر ہر ایک کے دل جیت لی اب تین گھنٹوں کا سفر 45 منٹ سے کم ہوگیا ہے اسطرح بجلی کا نام ونشان تک موجود نہیں تھا انہوں نے فیڈر 1,2,3 کا منصوبہ مکمل کرکے تبدیلی کا نعرہ عملی کردیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں پانی ، تعلیم ، صحت کے بنیادی ترقیاتی کام ہوئے ہے جس سے علاقے کی ترقی کو فروغ ملی ہے۔ صوبائی وزیر محمود خان نے یہاں پر لڑکیوں کا درینہ مسائل حل کردیا اور یونین کونسل برتھانہ میں گورنمنٹ ہائیر سکنڈری سکول منظور کردیا اور عنقریب تحصیل مٹہ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کا افتتاح کرینگے جس سے تعلیم کے شرح میں مزید اضافہ ہوگا۔موجود حکومت نے صوبے میں ترقیاتی پروجیکٹ منظور کرلی ہے انشااللہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام کے حققوق کیلئے اصل میں ترجمانی کی ہے ائندہ الیکشن 2018 میں پی ٹی ائی صوبے ،ملک بھر میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ۔
1,322 total views, no views today



