مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام )جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کے امیر قاری محمود صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی اسحاق زاہد اور رہنماء ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ حکومت کے اختتام سے صرف تین مہینے پہلے مساجد کے پیش امام کو اعزازیہ دینا صوبائی حکومت کے علماء کرام کیساتھ مذاق ہے انہوں نے کہاکہ عملی طور پر سکولوں میں اسلامیات اور عربی اساتذہ کے اسامیاں ختم کرنا اور نئے بھرتی نہ کرنا اور دوسری طرف اعزازیہ دینا مذاق نہیں تو کیا ہے پاکستان تحریک انصاف نے ملک اور خصوصاً صوبے سے حیاء اور پردے کی روایات کو ختم کرنے کی تہیہ کررکھا ہے اگر عوام نے 2018کے الیکشن میں ان لوگوں کا راستہ نہیں روکا تو ملک میں اسلامی روایات کی یہ لوگ جنازہ نکال دینگے عوام جے یو ائی کا ساتھ دیں اور ان لوگوں کی یہ کوشش ناکام بنادیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز روڈینگار مٹہ میں ایک بڑے شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے مفتی نصراللہ بابر اور دیگر نے بھی خطاب کی جبکہ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کی بڑی تعداد میں خاندانوں نے اپنے ساتھیوں سمیت جے یو ائی میں شمولیت کا اعلان کیا جن کو پارٹی قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی مقررین نے کہا کہ وقت اگیا ہے کہ عوام 2018میں ان لوگون کی راستہ روک لیں جو ملک کو ایک دوسرے طرف لے جانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اورپاکستان تحریک انصاف نے صوبے اور ملک سے پردے اور اسلامی اصولوں کی خاتمے کا تہیہ کررکھا ہے انہوں نے کہا کہ عوام بیرونی ایجنڈوں کو تکمیل تک پہنچانے والوں کا راستہ روک لیں کیونکہ یہ لوگ پاکستان اور اسلام کیساتھ ساتھ ہمارے رسم رواج اور پردے کی بھی جنازہ نکالنے کیلئے عملی کام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام اب بیدار ہوچکی ہے اور وہ مزید کسی کی دھوکے میں نہیں ایئنگے انہوں نے کہا کہ عوام 2018کے الیکشن میں جمعیت علماء اسلام کا ساتھ دیں اور ان بیرونی ایجنٹوں کے راستہ عملی طور پر روک لیں انہوں نے کہا کہ ائندہ الیکشن میں کامیابی جے یو ائی کا ہے کیونکہ عوام نے اب یہ فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی والوں نے سیاست کو گالی گلوچ میں تبدیل کرکے سیاست میں چھوٹے بڑوں کی تمیز ختم کردی ہے لیکن جمعیت علماء اسلام کے ہوتے ہوئے ان لوگوں کی ایک بھی منصوبہ کامیاب نہیں ہوگی
1,798 total views, 2 views today