سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں منشیات کے ناسورکے خلاف جاری سخت ترین کریک ڈاون کے دوران ایس پی اپر سوات مشتاق خان کے زیر نگرانی DSP کبل سرکل کامران خان کی قیادت میں ایس ایچ اُو شیر علی خان ،ASI سلیم خان اور آپریشن پولیس پر مشتمل پولیس گروپ نے معاشرے میں منشیات کے زہر بیچنے والوں کے خلاف ٹھوس اور بھر پور کاروائیوں کے تحت خفیہ اطلاع پر ڈڈھارہ کے مقام میں خصوصی ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹرسائیکل نمبر 7495پشاور کو تلاشی کے لئے روکا۔ تلاشی کے دوران غنی شاہ ولد رحمت شاہ سکنہ بر قمبر خیل باڑہ سے تلاشی لینے پرموٹر سائیکل کے سیٹ میں خفیہ طریقے سے چھپائے گئے بھاری مقدار (2,500 )گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کاروائی کے تھانہ منتقل کر دیاگیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔عوام الناس نے سوات پولیس کی کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے پولیس کی خدمت اور اقدامات پر اظہار اطمینان ظاہر کیا۔
اسی طرحضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمودکے خصوصی ہدایت پر منشیات کے خاتمے اور نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے پاک صاف ماحول فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل سید زمان شاہ کے نگرانی میں ایس ایچ اُو رحیم خان تھانہ غالیگے ہمراہ آپریشن پولیس نے سوات کے داخلی بارڈر لنڈاکے چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران تلاشی کرتے ہوئے عادل نواز ولد حق نواز ساکن شیروکٹے گھڑ�ئ تحصیل کاٹلنگ ضلع مردان سے15گرام آئس برآمد کرکے تھانہ غالیگے میں FIRدرج کرواکے مزید تفتیش جاری ہے۔
2,086 total views, no views today



