سوات ( سوات نیوزڈاٹ کام) قصور کا واقعہ انسانیت سوز اور وحشیا نہ ہے ، انصاف اور سزائیں نہ ہونے کے وجہ سے اس قسم کے شرمناک واقعات میں اضافہ ہورہے ہیں ، اس قسم کے واقعات صوبہ خیبر پختونخوا میں بلکہ ملک کے دیگر حصوں میں ہوتے رہے ہیں مگر افسوس آج تک کسی نے پوچھا تک نہیں ہے ، معصوم زینب کا قتل ایک ظالمانہ اور بہمانہ قتل ہے ، پنجاب حکومت فوری طور پر مجرم کو گرفتار کرکے ان کو قرار واقعی سزادی جائیں ، ان خیالات کا اظہارپختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹر ی اور تحصیل ممبر سیدو شریف ڈاکٹر خالد محمود خالد گوجر نے کیا ، انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات خیبر پختونخوا بلکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی ہوتے رہے ہیں لیکن پولیس فرسودہ نظام ، عدالتوں کے طویل اور مہنگے مقدمات اور طریقہ کار سے عموماً مجرم سزاسے بچ جاتا ہے ، ڈاکٹر خالد محمود خالد گوجر نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں اور اعلیٰ عدالتوں سے پر زور مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کے سلسلے میں خصوصی اور با اختیار عدالتیں بنائی جائیں جو چند دنوں میں فیصلہ کرسکیں ، ڈاکٹر خالد محمود نے واضح کیا کہ ایسے گنھاؤنے اور ظالمانہ واقعات پر سیاست دان اور سیاسی پارٹیاں عموماً اپنی سیاسی دکانیں چمکاتے ہیں جو بالکل نامناسب بات ہیں حالانکہ زینب بی بی تمام قوم کی بیٹی ہے ، ڈیرہ اسماعیل خان ، صوابی اور ملک کے دیگر علاقوں میں اس قسم کے افسوسناک واقعات ہمارے سامنے ہیں مگر اس پر حکمران اور سیاست دان خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہوئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہم آئی جی پی پنجاب سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ زینب بی بی کی کیس میں کسی قسم کی سیاسی دباؤ ی مصلحت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مجرم کو گرفتار کریں اور ملک بھر ہمارے بچوں کو تحفظ فراہم کریں اور قانون کو سب کیلئے یکساں بنا یا جائے اور اس قسم کے کیسز فوری طور حل کیا جائے ۔
1,699 total views, no views today



