کبل، گذشتہ روز پی ٹی آئی کے زیر اہتمام کبل میں عوامی اجتماع منعقد ہوا جس میں ایم این اے مراد سعید،جی ایس سوات سعید خان سمیت خورشید علی،کلیم سعید،اختر اقبال عمائدین علاقہ اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم این اے مراد سعید نے کہا کہ الیکشن کے دوران عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے کر رہے ہیں سابقہ حکمرانوں نے ذاتی مفادات کے خاطر عوام کو زندگی کے تمام بنیادی سہولیات سے محروم کر دیا ہے جنہوں نے ترقیاتی فنڈز کو خرد برد کرکے قومی دولت بیرون ملک منتقل کردیا ہے
جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار سنبھال کر بہترین حکمت عملی کے بدولت کرپشن کو ختم کرکے قوم کا پیسہ قوم پر خرچ کرنے آغاز کردیا ہے جسکی وجہ سے تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اور ترقی کا سفر شروع ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں میں سوات کے تعمیر وترقی اور عوام کے خوشحالی کے لئے تاریخ ساز فنڈز مختص کرچکے ہیں انشاء اللہ سوات میں میگا پروجیکٹس شروع ہونگے جس کے بدولت ہزاروں لوگوں کو نوکریاں فراہم ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت جملہ عوامی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے آئندہ چند برس میں خیبر پختونخواہ کو مثالی صوبہ بنا دینگے انہوں نے یقین دلایا کہ تحصیل کبل میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ مزید کروڑوں روپے لاگت سے کبل شاہ ڈھیرئی روڈ سمیت دیگر سڑکوں پر ستمبر اکتوبر میں کام کا آغاز ہوجائے گا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ترقی کے شروع کردہ سفر کو جاری رکھنے میں حکومت کا ساتھ دیں۔
407 total views, no views today


