بریکوٹ(ریاض احمد سے)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء انجینئر عمر فاروق نے کہاہے کہ قصور میں بے قصور زنیب کے بہمانہ قتل پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے ۔جب تک حکمران عوام کو تحفظ نہیں دیں گے اسی وقت تک بے گناہ اور معصوم مزید زینب بے دردی سے قتل ہوں گے ۔زینب کے قتل کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوتی ہے اگر انہوں نے ملک میں قانون کی بالادستی کو فوقیت دی ہوتی تو آج ایسے واقعات رونما نہیں ہوتے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہاکہ زینب قتل کیس میں حکومت خاموشی اختیار کر یں بلکہ جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور ائندہ کے لئے ایسے دلخراش واقعات کے لئے قانون سازی کرنی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے کیونکہ آئے روز ملک میں بدامنی اور دیگر جرائم بڑھ رہے ہیں جبکہ حکومت زبانی جمع خرچ پر تلی ہوئی ہے ۔ابھی تک زینب کے قاتل کو گرفتار نہ کیا جا سکا جس سے ثابت ہو گیا کہ پنجاب پولیس اور حکومت دونوں نا اہل ہیں اگر اب بھی حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو حالات بد سے بد تر ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے تبدیلی اور انصاف کا نعرہ بلند کیا ہے اور انشاء اللہ پی ٹی آئی ہی ملک میں اصل انصاف اور قانون نافذ کرے گی جہاں پر مظلوم کو انصاف اور ظالم کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا
1,518 total views, 2 views today