مٹہ ( سوات نیوزڈاٹ کام) اپرسوات پریس کلب کے سال 2018 الیکشن مکمل افضل شاہ چیرمین جبکہ عظمت علی خان جنرل سیکرٹری منتخب بہار علی یوسفزئی فنانس سیکرٹری مقرر باقی کابینہ کا اعلان بہت جلد کی جایئگی اپر سوات کے صحافی برادری اور اپر سوات کوعملی ضلع بنانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے حکومت اپر سوات ضلع کیلئے نوٹیفکیشن جاری کریں افضل شاہ اور دیگر کا اعلان تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گیمن پل کے قریب سوات ریور ہوٹل میں اپر سوات پریس کلب کے سال 2018کے الیکشن کیلئے ایک اہم جلاس زیر صدارت عبوری صدر رفیع اللہ منعقد ہوا جس میں اپر سوات کلب کے تمام ممبران نے شرکت کی اجلاس میں اپر سوات کو ایک فعال پریس کلب بنانے کیلئے تفصیل سے بات چیت ہوئی اور مختلف تجاویز پیش کی گئی اجلاس سے عبوری صدر رفیع اللہ نو رلہادی خائستہ باچا محمد افضل نوید اختر حسین صلاح الدین یوسفزئی عادل شاہ جہانزیب اور دیگر نے خطاب کی جبکہ اس موقع پر عبوری صدر رفیع اللہ نے نئے منتخب ہونے والے کابینہ کا باقاعدہ اعلان کیا جس میں افضل شاہ بلامقابلہ چیرمین عظمت علی خان بلامقابلہ جنرل سیکرٹری اور بہار علی یوسفرئی بلامقابلہ فنانس سیکرٹری شامل تھے اس موقع پر نئے چیر مین افضل شاہ اور جنرل سیکرٹری عظمت علی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ اپر سوات پریس کلب کے صحافیوں کی حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور اپر سوات کو عملی طور پر ضلع کی نوٹیفکیشن جاری ہونے کیلئے کوشش کرینگے انہوں نے اپر سوات کو ضلع بنانے پر اپرسوات کے ممبران اسمبلی اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ وہ اپر سوات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کریں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں ایک پرامن اور پروقار معاشرے کی قیام میں صحافیوں کی اہم کردار ہوتے ہیں اور اپر سوات کے تمام صحافی اپنا یہ فرض پوری ایمانداری کیساتھ پوری کریں انہوں نے کہا کہ اپر سوات پریس کلب کے تمام صحافی میڈیا دوڑ کی بجائے تصدیق کرکے رپورٹنگ کریں تاکہ کوئی صحافیوں کی خلاف انگلی نہیں اٹھا سکیں
1,663 total views, 2 views today