بر یکوٹ(ریا ض احمد سے)بریکوٹ بازار میں ٹرانسپورٹ اڈا ہونے کے باوجود مختلف روٹس پر چلنے والی مسافر گاڑیوں نے مین شاہراہ کو سٹاپوں میں تبدیل کردیا ہے۔سوزوکی ،فلائنگ کوچ،ڈاٹسن کے علاوہ دیگر گاڑیاں مین شاہراہ کے اوپر سواریوں کو اٹھاتے اور اترانے کے لئے استعمال کرتے ہیں جبکہ اڈا گاڑیوں سے اکثر و بیشتر خالی رہتاہے ۔جی ٹی روڈ اور پیر بابا روڈ پر گاڑیوں کی سٹاپو ں کی وجہ سے ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا ہے ۔ٹریفک پولیس اہلکار وں کی زیادہ تر نظر یں باہر سے آنے والی لوڈر گاڑیوں پر ہوتی ہیں کیونکہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے باہر کے لوڈر گاڑیوں پر جرمانے عائد کرتے ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنربریکوٹ شکیل احمد جان نے کہاکہ بریکوٹ بازار میں بس سٹاپوں نے گمبھیر صورت حال اختیارکی ہے انشاء اللہ رواں ہفتے میں ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ اور ٹی ایم او بریکوٹ اور ٹرانسپورٹر کے ساتھ میٹنگ کرکے جلد مناسب حال نکال کران کے خلاف سخت اپریشن کی جائے گی اور کسی بھی صورت میں مین شاہراہ پر بس سٹاپوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق بریکوٹ بازار جوکہ سب ڈویژن بریکوٹ کا سب سے اہم تجارتی مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ ضلع سوات کے مین گیٹ پر واقع ہے ۔یہاں سے ہو کر ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں مختلف علاقوں سے گذرتی ہیں جبکہ سب ڈویژن بریکوٹ کے لوگوں کے علاوہ ڈویژن بھر سے بڑی تعدادمیں لوگ کاروبار کے غرض سے آتے ہیں ۔بس سٹاپوں کے خاتمے کے لئے بس سٹاپ کا بندوبست بھی کیا گیا جس کا افتتاح تقریباً تین ماہ قبل وزیر اعلیٰ کے معاؤن خصو صی ڈاکٹر امجدعلی نے کیا۔اڈے کے قیام سے بس سٹاپوں کے خاتمے کے لئے دعوے بھی کئے گئے کہ بازار میں کہیں بھی بس سٹاپ کی اجازت نہیں دی جائے گی مگر حکام کے تمام تر دعووں کے باجود بریکوٹ بازار میں اس وقت مینگورہ ،بونیر ،بٹ خیلہ،تھانہ کے علاوہ دیگر علاقوں کے لئے جانے والی گاڑیاں مین شاہراہ پر سٹاپ کرتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کا جام ہونا معمول جبکہ پیدل چلنے والے سخت اذیت کا سامنا کرتے ہیں ۔
1,871 total views, 2 views today