سوات،سوات کے علاقے اوڈیگرام میں ملزمان نے فائرنگ کرکے2بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیاپولیس کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ تھانہ رحیم آباد کی حدودمیں واقع علاقہ اوڈیگرام کے قبرستان میں دو لاشیں پڑی ہیں جنہیں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا ہے ،جس پر رحیم آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں قبضے میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا
مقتولین دونوں بھائی ہیں اور ان کے نام ارسلاخان اور گل باچا پسران زیارت گل سکنہ اوڈیگرام معلوم ہوئے ہیں ،مقتولین کے بھائی عمرباچا نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بھائیوں کو ملزمان شیرزمین،شیر محمد اور کمین پسران متاخان ،جہانزیب ولد شیرزمین ساکنان خان مئی پل چارسدہ اور خائستہ با چا ولد گل سکنہ اوڈیگرام نے قتل کیا ہے جس پر پولیس نے پانچوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ،ڈی ایس پی یوسف علی خان کے مطابق مقتول ارسلاخان نے اپنے بھائی کے ہمراہ چند سال قبل خان مئی چارسدہ سے ایک لڑکی مسماۃ باچازمینہ دختر شیرزمین کو اغوا کرکے لایاتھا اور اس سے شادی رچائی تھی ۔
سوات،سوات میں مٹہ پولیس نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ،ملزم مسافروین میں سبزی میں اسلحہ چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کررہاتھا کہ پولیس نے دھرلیا ،ایس ایچ او پولیس اسٹیشن مٹہ سید امجدعلی نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک مسافر وین کے ذریعے ملاکنڈ ایجنسی سے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر پولیس نے ناکہ بندی کرتے ہوئے مسافر وین میں پڑی سبزی میں چھپایا ہوا اسلحہ جس میں دو ریفیٹر اور دو پستول بمعہ چار عدد میگزین پڑے تھے برآمد کرکے ملزم خالد ولد چمنے کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
497 total views, no views today


