سوات، سوات سے اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی سید جعفرشاہ نے کہاہے کہ سوات میں کالام روڈ کی تعمیراتی کام کے لئے 48 کروڑ روپے جاری کردئیے گئے ہیں سڑک پر تعمیراتی کام کا آغاز دس جولائی کوشروع ہوگا، تعمیراتی کام کا افتتاح وفاقی وزیر مواصلات، چیئر مین این ایچ اے ، ایم پی اے سید جعفر شاہ، سینیٹر زاہد خان، امرجیت ملہوترا اور سنیٹر فرح عقیل شاہ کریں گے
،انہوں نے کہاکہ کالام شاہراہ پر تعمیراتی کام دس جولائی سے شروع ہوگا،جس میں مزید سستی اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، ایم پی اے سید جعفر شاہ اور سوات سے اقلیتی سنیٹر امر جیت ملہوترا نے واضح کردیا ہے کہ اگر تعمیراتی کام میں مزید تاخیر کی گئی تووہ اپنے عہدوں سے مستعفی ہوجائیں گے۔
479 total views, no views today
Comments


