مینگورہ، مینگورہ کے نواحی علاقہ گلد کدہ نمبر 3 کے ٹرانسفارمر ایک ہفتہ سے خراب ، لوگوں کوں مشکلات کا سامنا ، کوئی پوچھنے ولا نہیں ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عمائدین گلد کدہ نمبر3 نے مسلم لیگ ن سٹی صدر سید صادق عزیز اور علاقہ کے مشر حاجی زائد اقبال کی قیادت میں ایس ای واپڈا سے ملاقات کرائیں ، علاقہ عمائدین نے ایس ای کو ملاقات کے دوران کہا کہ تقریباًایک ہفتے سے ہمارے علاقے کا ٹرانسفار مر خراب پڑا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ،
یہ کہا انصاف ہے ، سینکڑوں عوام مشکلات میں پڑھ گئے ، انہوں نے کہا کہ اج ہم پر امن طریقے سے واپڈا کے دفتر تک آئے اور اگر ہمارا مطالبہ پورا نہیں کیا گیا تو ہم علاقہ گلکدہ نمبر 3 کے سینکڑوں عوام سراپا احتجاج کرنے پر مجبور ہوکر سیدو شریف روڈ کو ہرقسم ٹریفک کے لئے بند کردیا جائیگا ، ایس ا ی واپڈا نے نے آج شام تک ٹرانسفار مر لگانے کی یقین دہانی کرائیں ، انہوں نے کہا کہ آج شام تک اپ لوگوں کو ٹرانسفارمر فراہم کیا جائیگا ، علاقہ عمائدین نے ایس کی یقین دہانی پر احتجاج کو پر امن طریقے سے ختم کردیا ۔
399 total views, no views today


