مینگورہ(سوات نیوزڈات کام )پی ٹی ائی یونین کونسل اسلامپور کے سابق صدر اور سماجی کارکن محمد طاہر نے کہا ہے ۔کڈنی ہسپتال میں چھ سکیل سے چودہ(14 )تک نو پوسٹوں پر بھرتی کیلئے این ٹی ایس ٹس کے بغیر اشتہار دینا غیر قانونی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے میرٹ پر بھرتی کیلئے تمام سرکاری اداروں کو 23جنور2015ء کونوٹیفکیشن جاری کیا تھا نوٹیفکیشن کے مطابق چھ سکیل سے چودہ تک تمام سرکاری پوسٹوں پر بھرتی این ٹی ایس کے ذریعے ہوگا ۔لیکن کڈنی ہسپتال انتظامیہ اس نوٹیفکیشن کو نظرانداز کرکے این ٹی ایس کے بغیر بھر تی کیلئے اخبار میں اشتہار جاری کیا جو پی ٹی ائی حکومت کی میرٹ کوپاؤں تلے روند نے کے مترادف ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کڈنی ہسپتال مسلسل کرپشن کے ضدمیں ہے اور ہسپتال میں جاری کرپشن اب کسی سے پوشیدہ نہیں رہی لہذا این ٹی ایس کے بغیر بھرتی کرپشن سے خالی نہیں اسلئے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کڈ نی ہسپتال کے نو پوسٹوں بھرتی این ٹی ایس کے ذریعے کیا جائے۔
1,582 total views, 2 views today